کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے عدیل اللہ والا ، ہشیش کمار اور ثنا طابہ، ناتالیا زمان نے کراچی میں کھیلی گئی قومی پیڈل چیمپئن شپ کے ٹائٹل جیت لئے، تین روزہ ایونٹ اتوار کو ختم ہوگیا، مکسڈ ڈبلز کیٹیگری میں اسلام آباد کے سامی زیب اور سارہ منصور فاتح قرار پائے۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کے سینئر نائب صدر مسرر رزاق آرائیں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔