• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہت فتح علی خان کی میچ کی پریکٹس کرتے ویڈیو وائرل

اسکرین گریبز
اسکرین گریبز 

پاکستان میوزک انڈسٹری کے خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اس ویڈیو میں وائرل گانے ’بدو بدی‘ کے گلوکار و اداکار بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان نے ہلکے سبز رنگ کا ریشمی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

گلوکار گراؤنڈ میں بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کر رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

چاہت فتح علی خان کی اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی دلچسپ رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گلوکار چاہت فتح علی خان کا دعویٰ ہے کہ وہ سابق کرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید