• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: مکہ مکرمہ کی جگہ ’مندر کی تصویر‘ لگانے پر بھارتی شہری گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سعودی عرب میں مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام مکہ مکرمہ کی توہین آمیز تصاویر پوسٹ کرنے پر ایک ہندوستانی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

’العریبیہ نیوز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہندوستانی شخص کو مکہ مکرمہ کی جگہ مندر کی تصاویر ایڈٹ کر کے پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

مذکورہ شخص نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کعبہ کی جگہ ہندو مندر کی تصاویر ایڈٹ کر کے پوسٹ کی تھیں۔

’العربیہ نیوز‘ کے مطابق ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر تصویریں پوسٹ نہیں کیں، اس نے صرف فیس بک پر پوسٹ کی ہوئی تصویروں کو لائیک کیا تھا۔

دوسری جانب وکیل اور بیورو آف انویسٹی گیشن اینڈ پبلک پراسیکیوشن کے سابق رکن صالح الغامدی نے کہا ہے کہ اس شخص کا جرم زیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور 3 ملین ریال جرمانہ ہے۔

ایک اور وکیل اور بیورو آف انویسٹی گیشن اینڈ پبلک پراسیکیوشن کے سابق رکن سعد المالکی نے کہا ہے کہ اس شخص نے توہین آمیز تصویریں پوسٹ کر کے ایک سنگین جرم کیا ہے، اسے جدہ پینل کورٹ سے سزا دی جانی چاہیے۔

سوشل میڈیا پر یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کچھ سال قبل پیش آیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید