غزہ میں جنگ بندی کےلیے قاہرہ میں حماس اسرائیل مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔
قاہرہ سے عرب میڈیا کے مطابق حماس نے جنگ بندی منصوبے پر جواب دینے کیلیے مزید مہلت طلب کر لی۔ حماس غزہ کی پٹی میں قابل بھروسہ ضمانت پر جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس نے یرغمالیوں کی رہائی میں لچک دار رویہ اپنانے کا عندیہ دیا ہے۔ حماس کو تعاقب نہ کرنے کی شرط پر رہنماؤں کا غزہ کی پٹی سے نکلنے پر اعتراض نہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے خود کو سیاسی ڈھانچے میں ڈھالنے کی پیشکش کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حماس کا جنگ کا مکمل خاتمہ اور غزہ کی پٹی سے فوج کے انخلاء کا مطالبہ مسترد کر دیا۔