• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کوالالمپور سے مقامی میڈیا کے مطابق عبداللہ احمد بداوی 2003 میں ملائیشیا کے وزیراعظم بنے تھے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق عبداللہ احمد بداوی کو سانس لینے میں دشواری پر گذشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اہلخانہ اور ملائیشیا کے وزیر صحت نے سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم کے انتقال کی خبر دی۔

واضح رہے کہ عبداللہ احمد بداوی مہاتیر محمد کے مستعفیٰ ہونے کے بعد 2003 میں ملائیشیا کے وزیراعظم بنے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید