• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیکا خان نے بھارتی فنکاروں کیساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کر دیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

معروف ٹک ٹاکر و کانٹینٹ کری ایٹر ربیکا خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن میں بھارتی فنکاروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تصویریں شیئر کی ہیں۔

ربیکا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں اور ان کے والد، معروف پاکستانی کامیڈین کاشف خان کو متعدد نامور بھارتی فنکاروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹک ٹاکر نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’خاص یادیں‘۔


ربیکا خان کی ان تصاویر میں سنجے دت، جانی لیور، امیشا پٹیل اور شاہ رخ خان سرِفہرست ہیں۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر رابیکا خان نے یہ تصاویر اپنے اوپر ہونے والی تنقید اور ٹرولنگ کے بعد شیئر کی ہیں۔

ربیکا خان نے حال ہی میں ’جیو پوڈ کاسٹ‘ میں شرکت کے دوران بتایا تھا کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان ان کے والد کاشف خان کے مداح ہیں، شاہ رخ خان خود ان کے والد سے ملنے آئے تھے۔

اس بیان کے بعد سے ربیکا کو شدید تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا تھا جس کے بعد اب انہوں نے بھارتی فنکاروں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کی تصویریں بطور ثبوت پوسٹ کرتے ہوئے ناقدین کا منہ بند کر دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید