• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال 2025 میں پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد رہے گی، فچ رپورٹ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ ریٹنگز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد جبکہ مہنگائی کی شرح اوسطاً 5 فیصد کے قریب رہے گی۔

فچ رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 8 فیصد ہوجائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کا رواں سال کا بجٹ خسارہ جی ڈی پی کے 6 فیصد تک رہے گا۔ رواں مالی پاکستان کا پرائمری سرپلس جی ڈی پی کا 2 فیصد رہے گا۔

اسی طرح مالی سال 2025 میں اسٹیٹ بینک کا ڈیویڈنٹ 2 فیصد رہے گا۔ 

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں پاکستان کا قرض جی ڈی پی کا 67 فیصد رہا، مالی سال 2023 میں پاکستان کا قرض جی ڈی پی کا 75 فیصد تھا۔

فچ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آنے والے سالوں میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کا ایک فیصد رہے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید