• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان پر چاقو حملہ: فلیٹ سے ملنے والے فنگر پرنٹس مرکزی ملزم کے نہیں، پولیس چارج شیٹ

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر ہونے والے چاقو حملہ کیس میں ایک نئی بات سامنے آئی ہے، پولیس کے مطابق اس معاملے کے مرکزی ملزم کے فنگر پرنٹس سیف علی خان کے فلیٹ سے ملنے والے پرنٹ سے میچ نہیں ہوئے۔

ریاستی سی آئی ڈی کے فنگر پرنٹس بیورو کو تقریباً  ⁠20 نمونے بھیجے گئے تھے جن میں سے 19 ملزم سے میچ نہیں کرتے۔ 

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ممبئی پولیس نے جو چارج شیٹ فائل کی ہے اس میں انکشاف ہوا ہے کہ سیف کے فلیٹ کے اندر سے جو اہم فنگر پرنٹس نمونے حاصل کیے گئے تھے وہ ملزم سے میچ نہیں کرتے۔

پولیس چارج شیٹ کے مطابق فلیٹ کے باتھ روم کے کالے دروازے، باتھ روم کے سلائیڈنگ ڈور اور الماری کے دروازے پر پائے گئے فنگر پرنٹس ملزم شریف الاسلام سے میچ نہیں کرتے۔ 

صرف ایک فنگر پرنٹ جو بلڈنگ کی آٹھویں منزل سے لیا گیا وہ اس سے میچ کر رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ سیف علی خان پر اس سال 16 جنوری کی آدھی رات کو چاقو حملہ ہوا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے اور اسپتال میں زیر علاج رہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید