• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں گائے کے گوبر سے متعلق دو ویڈیوز وائرل


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے گائے کے گوبر سے جڑی 2 ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔

پہلی ویڈیو نئی دہلی کے لکشمی بائی کالج کی پرنسپل کی ہے، جس میں وہ تحقیق کے نام کلاس روم کی دیواروں پر گوبر لیپ رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نئی دہلی کے لکشمی بائی کالج کی پرنسپل جھک کر گوبر اٹھاتی ہیں اور اسے دیوار پر لگاتی ہیں۔

اُنہوں نے اس ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کلاس رومز کو قدرتی طریقوں سے ٹھنڈا کرنے کےلیے مقامی طریقے اپنائے جا رہے ہیں اور یہ اُسی تحقیق کا حصہ ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، تعلیمی ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ ایسے کالج کے طلبہ کی ملازمت کے امکانات کیا ہوں گے؟

اِس واقعے کے جواب میں ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے، دہلی یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے صدر رونق کھتری اور چند دیگر طلبہ اِنہی خاتون پرنسپل کے کمرے میں دیواروں پر گوبر لگاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ پرنسپل خود تو اے سی میں بیٹھتی ہیں لیکن بچوں اور اساتذہ کی کلاس رومز کو ٹھنڈا کرنے کےلیے گوبر استعمال کرتی ہیں، اگر اُنہیں تجربہ ہی کرنا ہےتو پہلے اپنے گھر میں کریں۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید