• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کا مسئلہ بات چیت سے حل کیا جائے: عالیہ کامران

عالیہ کامران---فائل فوٹو
عالیہ کامران---فائل فوٹو

رکنِ اسمبلی عالیہ کامران نے بلوچستان کے مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بتایا گیا کہ 177 دہشت گرد مارے گئے، یہ بھی بتایا جائے کہ کیا 12 یا 14 اضلاع ان کے کنٹرول میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خدا کے لیے بلوچستان کے بچوں کو بچائیں، بات چیت سے مسائل حل کیجیے۔

صوفیہ سعید کی پاکستان میں حملوں کی مذمت

 رکنِ اسمبلی ایم کیو ایم صوفیہ سعید نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کرتی ہوں، سوال کیا گیا کہ ہمارے ادارے دیر سے کیوں پہنچتے ہیں؟ کیا یہ دیکھ بھال ہماری ذمے داری نہیں، اس کے لیے مؤثر بلدیاتی اداروں کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید