لاہور ( آن لائن ) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی سٹی ،پشاورکینٹ براستہ کوٹ ادو، دادو، حبیب کوٹ، جیکب آباد کے درمیان چلنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو 24 اپریل سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،تفصیلات کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس 19اپ کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے رات 8بجے روانہ ہو کر کوٹری، دادو،حبیب کوٹ،جیکب آباد،کشمور کالونی،کوٹ ادو، کندیاں اور اٹک سٹی سے ہوتی ہوئی تیسرے روز صبح 9 بجکر 30منٹ پر پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔