انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کی ٹیموں نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی دعوت پر ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمز کی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستانی پرچم اتارنے کی ولولہ انگیز تقریب دیکھی۔
غیر ملکی خواتین کھلاڑی، میچ آفیشلز اور امپائرز تقریب سے بہت محظوظ ہوئے اور پاکستان زندہ باد، جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے۔
غیر ملکی ویمنز پلیئرز نے رینجرز کے جوانوں کی زبردست پریڈ کو خوب انجوائے کیا، انہیں بھرپور داد دی اور پرجوش تقریب کی تعریف کی۔
خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بارڈر پر موجود پنجاب رینجرز کے جوانوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
غیر ملکی ویمنز پلیئرز کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ایک منفرد تقریب تھی، رینجرز کے جوانوں اور لوگوں کاجوش و خروش دیدنی تھا۔
واہگہ بارڈ کا دورہ کرنے والی ٹیموں کی کپتانوں کو پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے سووینئرز دیے گئے۔