• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر کے الزامات پر پارلیمانی ریکارڈ اوپن، الزامات مسترد

اسلام آباد (طاہر خلیل ) اپوزیشن لیڈر کے الزامات پرا سپیکر نے پارلیمانی ریکارڈ اوپن کرد یا۔الزامات مسترد ، حکومتی اراکین کے 320 ،اپوزیشن کے 127سوالات کی اجازت نہیں دی گئی ترجمان قومی اسمبلی نے سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز کے حوالےسےاپوزیشن لیڈر عمر ایوب کےا سپیکر سردار ایاز صادق پر لگائے گئےالزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔اپنے بیان میں ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز سیکرٹریٹ میں جمع کروانے اور ان کے جوابات دینے اور دیگر کاروائی سے متعلق تمام ریکارڈ موجود ہے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مکمل اعدادوشمار کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کو جوابی خط لکھ دیا ہے۔ جوابی خط میں پارلیمنٹ میں وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹسز پر کارروائی کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس مسترد کرنے کا ریکارڈ بھی وجوہات کے ساتھ عوام کی آگاہی کےلئے جاری کردیا گیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ قواعد پر پورا نہ اترنے والے حکومتی اراکین کے بھی 320سوالات کی اجازت نہیں دی گئی ۔

ملک بھر سے سے مزید