کراچی (اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات جاری ہیں۔ چیئرمین میٹرک بورڈ امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں رہتے ہیں،سپر ویجلینس ٹیم، اسپیشل ویجلینس ٹیم اور حب آفیسر روزانہ مختلف امتحانی مراکز کے دورے کر رہے ہیں۔ 138امیداروں کی شکایات درج، درجنوں امیدوار نقل اور موبائلاستعمال کرتے پکڑے گئے۔ بدھ16اپریل کو دہم جماعت سائنس گروپ کا ریاضی (پرچہ دوم) اور شام کی شفٹ میں نہم جماعت جنرل سائنس (پرچہ اول) کا ہوا۔بورڈ آفس میں بنائے گئے شکایتی سیل میں 138 امیدوار وں کی شکایت درج ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر، سپر ویجلینس ٹیم، بورڈ کے حب آفیسرزنے اصل امیدوار وں کی جگہ 2امیدوار،34امیدواروں سے موبائل فون اور102امیدواروں سے نقل کا موادبرآمد کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لیاری نے ثاقب روز اکیڈمی اسکول آگرہ تاج کالونی سے 17 امیدواروں سے موبائل فون اور نقل کا مواد برآمد کیا۔