اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )محفوظ اور پیداواری کان کنی" کے عنوان سے نمک کی کان کنی پر دو روزہ مشاورتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ یہ ورکشاپ نیشنل پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن (این پی او) نے ایشین پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن (اے پی او) جاپان اور سالٹ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایس ایم اے پی) کے اشتراک سے منعقد کی۔ ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو جدید پیداواری کان کنی، پراسیسنگ، برانڈنگ اور اعلیٰ معیار کے نمکیاتی مصنوعات کی برآمدات سے متعلق آگاہی دینا تھا۔ ورکشاپ کے مہمانِ خصوصی وزارتِ صنعت و پیداوار کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد اسد اسلام مانی تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار کان کنی کے شعبے سے وابستہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔