• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرسنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) سندھ میں صحت کے شعبے کو بہتر بنانے کے ایک اہم اقدام کے تحت وزیر صحت و بہبودِ آبادی، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے رہائشی مشن کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نرسنگ اور معاون طبی شعبوں کی بہتری کے لیے 100ملین امریکی ڈالر کی مجوزہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ سرمایہ کاری صحت کے شعبے کی کارکردگی اور انسانی وسائل کو بہتر بنانے کی ایک وسیع تر کوشش کا حصہ ہے، جس کا مقصد نرسنگ کے شعبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی، اور افرادی قوت کی صلاحیت میں اضافہ ہے۔ اس منصوبے میں سیمیوٹکس سے 11 کنسلٹنٹس اور 4آزاد ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔سرمایہ کاری کے اہم نکات میں نرسنگ اسکولوں کی تعمیر، کالجوں میں ہاسٹل، نرسنگ اور معاون طبی تعلیم کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس کا قیام شامل ہے۔ اس کے علاوہ، تجربہ گاہوں کے لیے آلات کی خریداری، تربیتی اور رہائشی سہولیات کی فراہمی، طلباء کے داخلے اور تعلیمی ریکارڈ کے لیے ڈیجیٹل نظام، تعلیمی مواد، اور ڈیجیٹل لائبریریوں کی تیاری بھی منصوبے کا حصہ ہے۔
ملک بھر سے سے مزید