• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میں نے گاڑی کا سودا طے کر دیا اور بیعانہ کی رقم لے لی، پھر کسی وجہ سے پشیمان ہوا کہ غلط کر دیا، ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اور سودا توڑ کر بیعانہ کی رقم ڈبل واپس کردی تو ایسا کرنا کیسا ہے؟

جواب: صورتِ مسئولہ میں سودا کینسل کرنے کی صورت میں اگر مشتری کی طرف سے بیعانہ کی رقم زیادہ لینے کی شرط نہ ہو اور سائل اپنی خوشی اور رضامندی سے اس کو بیعانہ ڈبل دے دے تو اس طرح کرنا شرعاً جائز ہوگا، البتہ اگر مُشتری کی طرف سے مطالبہ ہو یا بیعانہ کی رقم ڈبل لینا مشروط ہو تو اس طرح کرنا جائز نہیں ہوگا، بہتر ہوگا کہ اوّلاً صرف بیعانہ دے دیں پھر کچھ تقاضا نہ ہوتو کچھ وقت بعد جو ہدیہ زائد دینا ہو دے دیں۔