کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت اب خود ساختہ مہنگائی کو روکنے کے لئے اپنی رٹ قائم کرے،تمام اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سےروازنہ کی بنیاد پر نرخ پر عمل کرایا جائے، حکومت کی کامیاب معاشی پالیسی نے ملک کو بہتر پوزیشن میں لانا شروع کردیا ہے،موجودہ حکومت کو پانچ سال کام کرنے کا موقع مل گیا تو ہم بیرونی قرضوں سے بھی نجات حاصل کرلیں گے، سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔