کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریفک حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ ڈرائیورز کو ہر گز سڑکوں پر نہ آنے دیا جائے، اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔وزیرِ اعلی سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر صوبے بھر میں کریک ڈاؤن سے متعلق اجلاس منعقد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کی 9 تا 18 اپریل کی ہفتہ وار رپورٹ وزیر اعلی سندھ کو پیش گئی ہے ۔