• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے باوقار شخصیت بنانے میں اہلیہ کا اہم کردار ہے: عماد عرفانی

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو ماڈل و اداکار عماد عرفانی نے اپنی ترقی یافتہ سوچ اور باوقار شخصیت ہونے کا سہرا اہلیہ کے سر باندھا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیے اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی ہے۔

عماد عرفانی نے حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والے اپنے پروجیکٹ ’کبھی میں کبھی تم‘ سے متعلق کہا ہے کہ یہ میرے کریئر کا بہترین پروجیکٹ تھا۔

اداکار نے بتایا ہے کہ میں نے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی شوٹنگ کو بہت انجوائے کیا، یہ ڈرامہ میرے کیریئر کا خوبصورت اور اہم ترین پروجیکٹ تھا۔

انہوں نے نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کو 1996ء سے جانتا ہوں، ہماری شادی 2008ء میں ہوئی تھی مگر ہم شادی سے کئی سال قبل ایک دوست کے ذریعے ملے تھے۔

عماد عرفانی نے مزید کہا کہ میرے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑنے سمیت اہلیہ مریم شفاعت میرے دکھوں کا سہارا بنیں، میری شخصیت کو بدلنے اور مجھے ایک باوقار شخصیت بنانے میں میری اہلیہ کا بہت اہم کردار ہے۔

یاد رہے کہ اداکار عماد عرفانی نے 2013ء میں ڈرامہ سیریل ’آسمانوں پر لکھا‘ سے اداکاری کے شعبے میں اپنے کیریئر کا سفر شروع کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید