• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عماد عرفانی نے اپنی یکطرفہ محبت کا قصہ سنا دیا

اداکار عماد عرفانی — فائل فوٹو
اداکار عماد عرفانی — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی نے یک طرفہ محبت ہونے کا انکشاف کر دیا۔

عماد عرفانی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وہی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں شو میں پیار و محبت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں پیار و محبت سامنے والے انسان کو عزت دینا ہے، جو بھی زندگی میں ملے اس سے شفقت سے پیش آنا ہے۔

اداکار نے کہا کہ پیار و محبت سے میرا مطلب جسمانی تعلق بالکل نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ کسی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرنا محبت ہے۔

اُنہوں نے عشق کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے بارے میں کہا کہ میرے مختصر سے علم کے مطابق جب انسان کو لگے کہ وہ اب اس چیز کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا تو یہ مقامِ عشق ہے۔

عماد عرفانی نے یک طرفہ محبت کے بارے میں ہنستے ہوئے کہا کہ یک طرفہ محبت فلموں میں بہت دیکھی ہے اور ہر انسان کو زندگی میں ایک بار تو یک طرفہ محبت ہوئی بھی ہو گی۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے اسکول اور کالج کے زمانے میں یک طرفہ محبت ہوئی تھی لیکن میں نے اپنی محبت کا اظہار نہیں کیا تھا اس لیے ریجیکٹ ہونے سے بچ گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید