• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پاس جمہوری مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں، اختر مینگل

کراچی(نیوزڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو نہ عدالتوں سے اور نہ ہی حکومت سے کوئی ریلیف مل رہا ہے اس لیے پارٹی کے سامنے جمہوری مزاحمت کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔سنیچر کو کوئٹہ پریس کلب میں ایک میڈیا کانفرنس میں پارٹی کی مرکزی کابینہ کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں کی رہائی کے لیے ہم نے 20 روز تک دھرنا دیا جبکہ تھری ایم پی او کے تحت ان کی گرفتاری کو عدالت میں بھی چیلنج کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ سے تھری ایم پی او کے تحت ایک ہی نوعیت کے کیس میں بعض لوگوں کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا گیا جبکہ ڈاکٹر ماہ رنگ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے لوگوں کے کیس کو غیر قانونی قرار دینے کی بجائے محکمہ داخلہ کو بھیجوادیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید