• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں کشمیر کے یوم حق خودارادیت پر سیمینار

تحریک کشمیر ناروےکے زیر اہتمام یومِ حق خودارادیتِ سیمینار کا اہتمام کیا گیا، سفارتخانہ پاکستان ناروے کے ویلفیئر کمیونٹی کونسلر محمد فراز مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں سیاسی سماجی و مذہبی رہنماؤں سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ویلفیئر کمیونٹی کونسلر محمد فرازنے اپنے خطاب میں بھارت کے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

تحریک کشمیر ناروے کے نو منتخب صدر حاجی افضال نے کہا کہ میں اور ہماری پوری انظامیہ ویلفیئر کمیونٹی کونسلر محمد فراز پاکستانی سیاستدان پاکستانی کمیونٹی کے کارکنان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بھارتی مظالم اور ظلم کے خلاف آواز اٹھائی۔

حاجی افضال نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، آبادی کا تناسب بدلنے کی بھارتی کوششوں اور ریاستی جبر کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کشمیری عوام کی مزاحمت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

حاجی افضال نے تنظیم میں نئے آنے والے کارکنان سے حلف لیا، جن میں راجہ مقبول حسین چوہدری، محمد الطاف چوہدری، جاوید سرور گجر اور انعام الحق سیٹھی شامل ہیں

تقریب میں پیپلز پارٹی ناروے کے سنیئر نائب صدر چوہدری اسماعیل سرور گجر پاک ناروے فارم کے جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم شہزاد، مسلم لیگ (ن) ناروے کے چیئرمین حاجی خالد نذیر بٹ، صدر شاہد تنویر بٹ، سلیم رضا سینئر سیاستدان چوہدری اطہر علی الخدمت یورپ کے ڈائریکٹر اور تحریک کشمیر ناروے کے سنیئر رہنما چوہدری رفاقت علی تحریک کشمیر کے سابقہ صدر سید شاہ حسین کاظمی، سینئر سیاسدان چوہدری خالد محمود، مولانا حافظ محبوب الرحمٰن، راجہ مقبول حسین، چوہدری محمد الطاف، چوہدری جاوید سرور گجر انعام الحق سیٹھی اور دیگر شریک تھے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید