• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: درجہ حرارت مائنس 10 تک گرنے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ کے مختلف علاقوں میں منفی 10سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت گرنے کی وجہ سے مسافروں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لندن، جنوبی انگلینڈ، مڈلینڈز اور نارتھ ویسٹ سمیت ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں بھی برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسکاٹ لینڈ میں سب سے زیادہ برفباری کی وجہ سے ایمبر وارننگ جاری کی گئی جبکہ دیگر کئی علاقوں میں یلو وارننگ دی گئی ہے۔ برفباری اور موسمی صورتحال کے پیش نظر بجلی کی عارضی بندش کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تک انگلینڈ میں صورتحال وقفے وقفے سے برقرا ر رہ سکتی ہے۔

سیکرٹری صحت ویس اسٹریٹنگ کی طرف سے این ایچ ایس اسپتالوں پر ممکنہ طور پر اضافی دباؤ کے حوالے سے بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ ہنگامی حالات کیلئے اے اینڈ ای سے لوگوں کو رابطہ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔

برفباری کے باعث کئی مقامات پر گاڑیوں مین حادثات کی بھی اطلاعات ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید