• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیشتر امریکی شہریوں کو معیشت کے بدتر ہونے کا خدشہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں بیشتر امریکی شہریوں کو معیشت کے بدتر ہونے کا خدشہ ،44فیصد امریکی ٹرمپ کے بطور صدر کارکردگی سے مطمئن، 51فیصد کا عدم اطمینان کا اظہار، معیشت پر55فیصد شہریوں کا ٹرمپ پالیسیوں پر اظہار ناپسندیدگی، 43فیصد مطمئن ۔ تازہ ترین سی این بی سی آل امریکا اکنامک سروے کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ محصولات، افراط زر اور سرکاری اخراجات سے نمٹنے پر وسیع عدم اطمینان کے درمیان اپنے صدارتی دور کے بدترین اقتصادی نمبر حاصل کئے ہیں۔سروے میں پایا گیا کہ ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کے ساتھ آنے والی معاشی امید پرستی کا فروغ ختم ہو گیا ہے، اب زیادہ امریکیوں کا خیال ہے کہ2023کے بعد کسی بھی وقت کے مقابلے میں معیشت بدتر ہو جائیگی اور اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں مایوسی کی طرف ایک تیز موڑ ہے۔ملک بھر میں1,000امریکیوں کے سروے میں 44فیصدنے ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی کو سراہا ہے اور 51فیصد نے ناپسندیدگی ظاہر کی ہے ، جو 2020میں صدر کے عہدہ چھوڑنے پر سی این بی سی کی حتمی ریڈنگ سے قدرے بہتر ہے۔ تاہم، معیشت پر، سروے میں ٹرمپ کو43فیصد منظوری اور55فیصد ناپسندیدگی دکھائی گئی، سی این بی سی کے کسی بھی پول میں یہ پہلا موقع ہے کہ وہ صدر رہتے ہوئے معیشت پر خالص منفی رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید