• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی آئی جی جیل خانہ جات سے ملاقات

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور نے انسپکٹوریٹ آف پرزنز کا دورہ کیا۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی ویلفیئر کیلئے شروع کئے گئے skill development پروگرام کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ بریفنگ کے بعد ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور نے محکمہ جیل خانہ جات کے ڈسپلے سنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں قیدیوں کی جانب سے جیلوں میں تیار کی جانے والی مصنوعات ، باتھ سوپ، LED بلب، میلا مائن برتن، فینائل ، ٹف ٹائل، فرنیچر، سرف، قالین، فُٹ بال، گلوز، ہاتھ سے بنے لکڑی کے ڈیکوریشن پیس، وغیرہ کا معائنہ کیا اور قیدیوں کی ویلفیئر اور ہُنر سکھانے کے حوالے سے محکمہ کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اور مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں۔
لاہور سے مزید