لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 35 لاکھ روپے جاری کر دیئے۔مزید برآں انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی ، مسائل سننے اور ریلیف کیلئے فوری احکامات بھی جاری کیے۔ آئی جی کی ہدایت پر 24 گھنٹوں میں 18 گینگز کے42 کارندے گرفتار کر لئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے افسر وں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 11 ہزار 371 غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔