• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کی عفت عمر کو عہدے کی پیشکش، اداکارہ نے معذرت کرلی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری سینئر اداکارہ عفت عمر نے پنجاب حکومت کی جانب سے کی گئی مشیر کے عہدے کی پیشکش سے معذرت کرلی۔

اداکارہ و میزبان عفت عمر نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ثقافتی مشیر کا عہدہ ملنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

عفت عمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو اپنے پیغام میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پنجاب حکومت کا مجھے اس ذمہ داری کے قابل سمجھنے کا بہت شکریہ، لیکن کچھ سوچنے کے بعد میں نے عاجزی کے ساتھ اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

اسکرین شاٹ بشکریہ ایکس
اسکرین شاٹ بشکریہ ایکس

انہوں نے مزید لکھا کہ میں آپ کی ثقافت کی وزارت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سابقہ اداکارہ، ماڈل و میزبان عفت عمر کو صوبے بھر میں ثقافت کی بحالی کا کام سونپا گیا ہے۔

نجی نیوز چینل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومتِ پنجاب نے اداکارہ عفت عمر کو ثقافتی مشیر مقرر کر دیا ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق اداکارہ عفت عمر کو لاہور میں واقع الحمرا کلچرل کمپلیکس میں دفتر بھی دیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید