• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا بارش کے باعث چوتھا T20 منسوخ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا ویمن بلائنڈ ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ برسبین میں مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

پاکستان ویمن بلائنڈ ٹیم نے پہلے میچ میں میزبان ملک کو شکست دی جبکہ دوسرا اور چوتھا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

 تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا ویمن بلائنڈ ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید