• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرخنامہ نامنظور، مناسب ریٹ دیا جائے، اتحاد نانبایان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اتحاد نانبایان ایسوسی ایشن نے روٹی کے نئے نرخ نامے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یہ نرخ قبول نہیں ، فیصلے پر نظر ثانی کی اور ہمیں مناسب ریٹ دیا جائے بصورت دیگر منگل سے تمام تندور بند کرکے چابیاں انتظامیہ کے حوالے کردیں گے ، یہ بات اتحاد نانبایان ایسوسی ایشن کے سربراہ محمد نعیم خلجی نے صدر رضا محمد خلجی و دیگر کے ہمراہ جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ میں 26 سال سے ایسوسی ایشن کا صدر ہوں ، پرائس کنٹرول کمیٹی کا حال ہی میں اجلاس ہوا اس موقع پر میں کوئٹہ میں موجود نہیں تھا ، جب بھی روٹی کی قیمت کا تعین کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوتا ہے اس میں صدر نان بائیان ، اے سی ، وکلاء برادری ، انجمن تاجران اور عوامی نمائندے مشترکہ طور پر مشاورت کرتے اور اتفاق رائے سے نرخ مقرر کرتے ہیں جس کے بعد رپورٹ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کو پیش کی جاتی اور آئندہ اجلاس میں باقاعدہ نرخ نامہ کا اعلان کیا جاتا ہے لیکن اس بار ہمیں اعتماد میں لئے بغیر نرخ نامہ جاری کیا گیا جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید