ایمن خان اور منال خان کے بھائی کی مایوں پر دلکش انداز پر مداحوں کی نظریں جم گئیں۔
شوبز کی جڑواں خوبصورت بہنوں ایمن خان اور منال خان نے ایک بار پھر اپنے انداز، لباس اور خاندانی محبت سے مداحوں کے دل جیت لیے، اس بار موقع تھا ان کے پیارے بھائی معاذ خان کی مایوں کا، جس کی تقریب کراچی میں نہایت خوبصورت اور گھریلو ماحول میں منعقد کی گئی۔
ایمن اور منال دونوں بہنیں اپنے خاندان سے بے حد محبت کرتی ہیں اور اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں بھی پیش پیش رہتی ہیں، حالیہ دنوں وہ معاذ خان کی شادی کی تقریبات میں خوشی خوشی شریک ہو رہی ہیں۔
ایمن خان نے مایوں کی تقریب میں ایک گہرے نیلے رنگ کا خوبصورت فارمل لباس زیب تن کیا جس پر کاپر اور سنہری کام نفاست سے کیا گیا تھا، ان کے میک اپ نے ان کے چہرے کی دلکشی کو مزید نکھار دیا۔
منال خان نے تقریب کے لیے گلابی اور نارنجی رنگ کا فرشی شلوار سوٹ پہنا جس پر مدھم سنہری ایمبرائیڈری نے چار چاند لگا دیے۔
ان کا یہ خوبصورت لباس ایک معروف برانڈ کا تھا، منال اپنے منفرد انداز کے باعث ہمیشہ کی طرح نمایاں نظر آئیں۔