کوئٹہ (پ ر ) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے عہدیداروں کی صوبے سے شائع ہونیوالے اخبارات و جرائد کے مدیران اور ذمہ داران سے ملاقاتیں کیںجس کامقصد انہیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کرکے حمایت حاصل کرنا ہے مدیران نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پرنٹ میڈیاکے مثبت اقدامات کی معترف تھی کیونکہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے دور حکومت میں اخبارات اور جرائد کے فنڈز میں اضافہ کیا گیا جوصوبائی پرنٹ میڈیا کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کی بدولت پرنٹ میڈیا کے مسائل کافی حد تک کم ہوئے لیکن چند عناصر کی جانب سے حکومت اور پریس کے تعلقات خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے مدیران کاکہنا تھا کہ ہم ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے موقف کی تائید کرتے ہیں کمیٹی وفد کا کہناتھا کہ حکومت کے یکطرفہ فیصلوں سے صوبے کا پرنٹ میڈیا تباہ اور ہزاروں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے دوسری جانب اخبار مارکیٹ کیلئے فنڈز جاری نہیں کئے جارہے اس سلسلے میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کرکے انہیں معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے گا ۔