• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کیلئے پوری قوم ایک پیج پر متحد ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے قوم اور فوج کا مورال بلند ہوا‘ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی تائید کرتے ہیں۔ بھارت اپنی ناکام سیکورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے‘ بھارت کے اس جارحانہ طرز عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی ‘ پوری قوم بغیر کسی ابہام کے قومی سلامتی کمیٹی کے موقف کے ساتھ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگربھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے پہلے پاکستان ہے، بھارت نے اگر کسی بھی جارحیت کی کوشش کی تو پاک افواج اس کا بھرپور جواب دے گی ، پوری قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی اور عالمی حالات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کا موقف قومی امنگوں کا عکاس ہے، جو ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کی قیادت اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ملکی سلامتی پر کسی قسم کی مصلحت یا دباؤ کو قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دشمن کو یہ پیغام دینا ضروری ہے کہ پاکستانی ایک زندہ قوم ہے جو اپنی سلامتی کے معاملے میں کبھی کمزوری نہیں دکھائے گی۔
کوئٹہ سے مزید