کوئٹہ(پ ر)ڈائریکٹریٹ آف سکول ایجوکیشن کی جانب سے گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن اور یونیسف کے تعاون سے کوئٹہ میں سات گرلز سکولوں میں داخل ہونے والی طالبات کے لئے لرننگ کٹس تیار کروائی گئیں جو پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 531 طالبات میں تقسیم کی گئیں۔ ان سات سکولوں میں 27 لرننگ کٹس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پاک، 140 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرکی کلاں، 60 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملک یحییٰ قلعہ کاسی، 95 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول یونیورسٹی کالونی،38 گورنمنٹ گرلز پبلک سکول مشن،21 گورنمنٹ گرلز مڈل سکول محلہ جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے میں 150 تقسیم کی گئیں۔ تقسیم کی تقریب کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے کالونی میں کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کوئٹہ ڈاکٹر نصیر علی شاہ تھے جنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن اور یونیسف کے مشکور ہیں جن کے تعاون سے ہمیں یہ لرننگ کٹس حاصل ہوئیں۔