• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی ابراہیم زئی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کلی ابراہیم زئی قبرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے مینگل اباد کا رہائشی صام الدین ولد خالق داد گزشتہ روز کلی ابراہیم زئی بروری کے قبرستان میں اپنے عزیز کی قبر پر فاتحہ کر رہا تھا کہ اسی دوران دو نا معلوم افراد اس ہر فائرنگ کرتے ہوئے فرار یو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے ہر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی پولیس نے بتایا کہ واقعہ دشمنی کے باعث پیش ایا۔
کوئٹہ سے مزید