کوئٹہ (اے پی پی )پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی نے کہا ہے کہ ریلوے کالونی میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگےکالونی میں مختلف محکموں کی معاونت سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرینگے یہ بات انھوں نے پاکستان ریلوے کوئٹہ کے ڈی ایم اواور ایس ڈی او واسا سے ملاقات اورریلوے کالونی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عاطف خان یوسف زئی عابد ناروئی الیاس یوسف زئی ظہور رند احسان عقیل یوسف زئی بھی میر لیاقت علی لہڑی کے ہمراہ تھےبعد ازاں میر لیاقت لہڑی نے ریلوے ہسپتال کا دورہ کیا انھوں نے کہا کہ ریلوے کالونی میں صفائی اور صحت کی بنیادی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔