کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ وجلسہ ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے زیر اہتمام آج 26اپریل بروز ہفتہ سہہ پہر تین میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سبزہ زار سے احتجاجی ریلی نکالی جائیگی ۔ جو شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے بعد احتجاجی جلسے میںتبدیل ہوں گی ۔ احتجاجی جلسے سے پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین خطاب فرمائینگے۔ پارٹی ضلع کوئٹہ کے تحصیل صدر ، تحصیل سٹی ، تحصیل سریاب اور تحصیل کچلاک اور ان سے مربوط تمام علاقائی وابتدائی یونٹوں کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بروقت اپنے احتجاجی جلوسوں کے ہمراہ احتجاجی ریلی میں شرکت کریں۔ احتجاجی ریلی افغان کڈوال عوام کی زبردستی بیدخلی اور اسرائیل کی فلسطین پر جاری جارحیت وبربریت کیخلاف ہوں گی ۔ بیان میں کوئٹہ شہر کے تمام وطن دوست ، قوم دوست، جمہوریت پسند غیور عوام سے احتجاجی ریلی اور جلسے میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔