کوئٹہ(خ ن) مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کی جانب اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ قیادت نے جس تدبر اور بصیرت کے ساتھ بھارتی اشتعال انگیزیوں کا جواب دینے کے لیے بروقت فیصلے کیے ہیں وہ پوری قوم کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی اعلان نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی دانستہ کوشش ہے جسے پاکستان نے دانشمندی سے مسترد کر کے ایک اصولی اور ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔