• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارما ٹریڈرز کا کاروباری مراکز میں ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان

راولپنڈی (جنگ نیوز) فارما ٹریڈرز نے فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کیخلاف ملک بھر کے تمام کاروباری مراکزو مارکیٹوں میں ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مریضوں اور عوامی مشکلات کے سبب ہسپتالوں اور جان بچانے والی ادویات کے حصول کی وجہ سے ہسپتالوں کے سامنے قائم فارمیسیز چین‘ فارمیسیزو کیمسٹ کے کاروباری مراکز دن 12 تک بند ہونگے۔ ان فیصلوں کا اعلان پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی لائزن آفس مال روڈ پر چیئرمین سنٹرل عبدالصمد بدھانی کی صدارت میں وڈیو لنک اجلاس میں کیا گیا۔ زاہد بختاوری نے خطاب میں ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہڑتال مسلم دنیا کے حکمرانوں کو خواب غفلت سے جگانے کا ذریعہ بنے گی۔ اجلاس میں کراچی سے گروپ لیڈرز صلاح الدین شیخ، غلام ہاشم نورانی، پنجاب سے زاہد بختاوری، باسط عباسی، ارشد اعوان، چوہدری عمران رشید، اٹک سے طارق محمود اور پشاور سے سراج الدین و دیگر صوبائی چیئرمین اور چین فارمیسیز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین محبوب احمد اور نائب صدر شیخ طلعت محمود شریک ہوئے۔
اسلام آباد سے مزید