• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیر تعمیر عمارت کیخلاف درخواست خارج

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)سول جج فرسٹ کلاس رابعہ سلیم نےزیر تعمیر عمارت کے خلاف حکمِ امتناعی کی درخواست خارج کردی۔عظمت بی بی نے دیوانی عدالت راولپنڈی میں امجد اسلام کے خلاف دعویٰ برائے قبضہ دائر کیااورزیر تعمیر عمارت کے خلاف حکمِ امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی ۔ امجد اسلام کی طرف سے اظہر حمید ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ تعمیرات مکمل طور پر قانونی اور منظور شدہ ہیں اور مدعیہ کا دعویٰ حقائق اور قانون دونوں کے منافی ہے۔ جس سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے درخواست خارج کردی۔