• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹن اینڈ بیف شاپ پر چھاپہ مار کر مضرصحت گوشت اور سہالہ لاٹر ہاؤس کی جعلی مہر برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر/اپنے رپورٹر سے) مٹن اینڈ بیف شاپ پر چھاپہ مار کر مضرصحت اور سہالہ لاٹر ہاؤس کی جعلی مہر برآمد کرلی گئی ،تھانہ بنی کو حافظ عاقب حبیب اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر نے بتایاکہ مخبر خاص کی اطلاع پر ہماری ٹیم نے ایک مٹن اینڈ بیف شاپ کا معائنہ ڈاکٹر کاشف سجاد خرم ویٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی میں کیا جہاں دوران معائنہ بھاری مقدار میں گوشت پایا گیا ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر کاشف سجاد خرم نے گوشت کو غیر معیاری مضر صحت اور ناقابل استعمال پایا جس کی تصدیق مذکورہ ڈاکٹر نے کی اور رپورٹ درخواست کے ساتھ لف ہے اور موقع پر موجود جعلی مہر (اسلام آباد سہالہ سلاٹر ہاؤس) بھی برآمد ہوئی دکان مالک محمد ذوالفقار جو کہ گوشت کی فروخت اور ترسیل کا کام کرتا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید