• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ کی نوک پر ڈکیتیاں ،2 کاریں18 موٹرسائیکلیں ودیگر اشیاء لوٹ گئیں

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) اسلحہ کی نوک پر ڈکیتیاں ،2 کاریں،18 موٹرسائیکلیں ودیگر اشیاء لوٹ گئیں۔ راولپنڈی اسلام آباد میں نقب زنی، سرقہ بالجبر نقدی،موبائلز و زیورات اڑا لیے گئے، گھروں کے تالے بھی ٹوٹ گئے۔ راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔چکلالہ گاؤں میں محمد تنویر یعقوب کے گھر سے 50ہزارروپے ، سونا مالیتی ساڑھے چھ لاکھ روپے، کپڑے جوتے و بستر،سرسید کالونی میں جمیل کے گھرسے5 لاکھ روپے اور 3 تولہ زیورات چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید