• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نو سر باز عورتوں نے خاتون خانہ کو 15تولے وزنی طلائی زیورات اوررقم سے محروم کردیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)دم کرنے کے بہانے خاتون خانہ کو 15تولے وزنی طلائی زیورات اوررقم سے محروم کردیاگیا، تھانہ ریس کورس کو ظہور الہٰی نے بتایا کہ میری بیوی اور میری ایک بیٹی گھرپر تھی کہ ایک اورایک پٹھانی آئی جنہوں نے کہا کہ ہم بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں میری بیوی کو کہا کہ آپ بڑی رحم دل ہیں آپ کے گھر میں کتنا زیور ہے مختلف حیلے بہانے کرتی رہیں اور ساتھ دم درود کرتی رہیں اور کہا کہ گھر پر موجود جتنے بھی پیسے ہیں لے آؤ اور جو زیور پہنا ہوا وہ اتار دو اور جو اندر موجود وہ بھی لے آؤ تقریباً 15 تولے سونا اور رقم ایک لاکھ چار ہزار روپے انہوں نے میری بیوی سے لے لی اور کہا کہ سفید کپڑے میں زیورات اور پیسے باندھ دے اور کہا کہ مغرب کی نماز پڑھ کر کھول دینا اور گھر سے چلی گئیں۔ میری بیوی نے بتایا کہ دو عورتیں آئی تھیں جونوسر بازی اور دھوکہ دے کر زیورات اور پیسے لے گئی ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید