• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )بالائی خیبر پختو نخوا، پنجاب ، کشمیر اورشمال مشرقی بلو چستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ گزشتہ روز بھی بارش ہوئی تاہم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش دیر 32، بہاولنگر 28، نارووال میں 6ملی میٹر بارش ہوئی ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔