• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 4 افراد اغواء

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے گاوں جھڑیں کے رہائشی ذوالفقار کی 24 سالہ بیٹی ( و) کو اغواء کر لیا گیا ، تھانہ کہوٹہ کہ محلہ راجگان سے نورین بی بی کی بیٹی مسماتہ (ب)کو کسی نے اغواء کر لیا گیا مغویہ دن ایک بجے اکیڈمی گئی ھے جو واپس نہیں آئی ،اٹک کے رہائشی وحید کو ٹیکسلا میں رقم کے تنازعہ پر 5 افراد نے اغواء کر لیا گیا ،تھانہ ٹیکسلا میں ایوب نے درخواست دی کہ میرے بھائی وحید کو گل بادشاہ نے اپنے بیٹوں کے ھمراہ اغواء کر لیا ہے وہ برنگ سفید گاڑی میں اس کو بیٹھا کر لے گئے ہیں ، تھانہ ایر پورٹ کے علاقے ٹاپ سٹی میں قطر پلٹ 4 سالہ بچی سے گھریلو ملاز م کی زیادتی کی کوشش پر مقدمہ درج کر لیا گیا ، شاہد ندیم نے بتایا کہ میری بھابھی اپنے بچوں کے ھمراہ چھٹیاں گزارنے میرے گھر آئی ھیں میری چار سالہ بھتیجی ع کو گھریلو ملازم اعجاز نےBad touch کیا جس پر بچی نے شور مچا دیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔