• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹس یونیورسٹی اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ مابین 43 سالہ لیز معاہدہ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کی عملی تعبیر کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے مابین 43 سالہ لیز معاہدے پر دستخط کیے گئے، لیز معاہدے میں توسیع وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پر اعتماد کے اظہار کا نتیجہ ہے، جنہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی کو پنجاب بھر میں مزدور طبقے کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی اہم ذمہ داری سونپی ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی اور صوبائی وزیر برائے لیبر حکومت پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے معاہدے پر دستخط کیے، اس موقع پر ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر اور یونیورسٹی کے دیگر سینئر عہدیداران بھی موجود تھے،تقریب کے دوران ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجد قمر نے مزدور برادری کی فلاح و بہبود کے لیے یونیورسٹی کی خدمات کو اجاگر کیا اور لیز معاہدے میں توسیع پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے کہایہ توسیع کامسیٹس یونیورسٹی اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے درمیان باہمی اشتراک کو مزید تقویت دے گی، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 برسوں کے دوران کامسیٹس یونیورسٹی نے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت مختص نشستوں پر 8,790 طلبہ کو گریجویشن کی سہولت فراہم کی اور مزدوروں کے بچوں کی ٹیوشن فیس کی مد میں 8 ارب روپے سے زائد کی رقم معاف کی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید