• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیکرز سیاحت اور امن و ثقافت کیساتھ علاقائی روابط کو فروغ دینگے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سینٹرل ایشیا فرینڈ شپ ریلی کا اسلام آباد سے آغاز ہو گا، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ گیارہ بائیکرز سیاحت اور امن و ثقافت کے ساتھ علاقائی روابط کو فروغ دیں گے اس ریلی کا مقصد پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر کرنا ہے ، میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ مثبت چیزیں دکھائیں پاکستانی اچھے میزبان ہیں یہ سیاحوں سے پیسے نہیں لیتے ازبکستان اور تاجکستان کے سفیروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ قومی سیاحتی پالیسی کبھی نہیں بنی تھی جو اب ہم بنا رہے ہیں یہ مشترکہ پالیسی ہو گی ،سیاحت بڑھنے سے ہماری معیشت بھی بہتر ہو گی ہماری کوشش ہے کہ سیاحت کے فروغ کے ذریعے نہ صرف پاکستان کا اچھا امیج باہ جائے بلکہ معیشت بھی مضبوط ہو۔ ازبکستان کے سفیر شیر علی اور مینیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی آفتاب الرحمان رانا نے بھی خطاب کیا۔