• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تاریخ طے

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، سوشل میڈیا پر تقریب کی خوبصورت تصویریں وائرل ہوگئیں۔

پاکستان کی مقبول ڈیجیٹل کریئیٹرز اور سوشل میڈیا اسٹارز ربیکا خان اور حسین ترین کی زندگی کے حسین سفر کا ایک اور خوبصورت سنگ میل طے ہوگیا،  25 اپریل 2025ء کو ربیکا خان کے گھر پر دونوں کی شادی کی تاریخ طے ہونے کی پروقار اور خوشگوار تقریب منعقد ہوئی، جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

ربیکا خان نے اس خاص موقع پر ایک دلکش پیچ پنک رنگ کا بھاری لباس زیب تن کیا، جس پر نفیس کڑھائی اور جھلملاتی آرائش نے ان کے حسن کو دوبالا کردیا، ربیکا نے اپنے بالوں میں خوبصورت سلور کا پراندا بھی سجایا، جو ان کے روایتی انداز کو اور بھی دلکش بنا رہا تھا۔



دوسری جانب حسین ترین نے سفید کرتا پاجامہ پہنا، یہ روایتی لباس تقریب کے ماحول سے مکمل ہم آہنگ نظر آیا۔

سوشل میڈیا پر اس تقریب کی خوبصورت تصویریں تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جنہیں مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس خوبصورت جوڑے نے گزشتہ سال جون میں منگنی کی تھی، ربیکا خان نے تقریب کے دوران خوشی خوشی اعلان کیا کہ ان کی شادی کی تقریبات بہت جلد شروع ہونے والی ہیں، جس پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید