بطور چائلڈ اسٹار اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ آج بالی ووڈ کی ایوارڈ یافتہ اداکاراؤں میں جانی جاتی ہیں۔
پریتی زنٹا اور اکشے کمار کی بالی ووڈ فلم سنگھرش میں آج کے دور کی ایک مشہور ہیروئن نے پریتی زنٹا کے بچن کا کردار نبھایا تھا۔
وہ کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ کی چھوٹی بیٹی عالیہ بھٹ ہیں جنہوں نے بطور چائلڈ اسٹار اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
آج عالیہ بھٹ کا شمار بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔