سکھر (بیورو رپورٹ) جتوئی اور کھوسو برادری کی دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ، مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 4نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، خاتون سمیت 2 افراد زخمی، مرنے والوں کی عمریں 15 سے 20 برس کے درمیان ہیں، ملزمان بآسانی فرار ہوگئے، پولیس نے پہنچ کر لاشوں و زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا. مصدقہ اطلاعات کے مطابق تھانہ نیوپنڈ کی حدود قریشی گوٹھ میں ایک برادری کے مسلح ملزمان نے دکان پر حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کی، دوسرے فریق نے بھی جوابی فائرنگ کی، گولیاں لگنے کے نتیجے میں شیراز کھوسو، علی حیدر، عمیر کھوسو اور سمیر نامی نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔